اقوالِ رچمائند

Some Nasihatein for the students, which will help them keep motivated, written when I was in High School.


تنبیہ: میرے خیالات میرے تجربات پر مبنی ہیں۔ آپ کا نظریہ اس
سے مختلف ہو سکتا ہے۔ لہٰذا آپ کو پورا اختیار ہے اس بات سے متّفق ہوکر عمل کریں یا پھر نظرانداز کردیں




۱۔جو کچھ تو چاہتا ہے خود کو اس لائق بنالے اور اپنے کو اس لائق مت سمجھ جب تک کہ وہ چیز تجھ کو نہ پوکارے۔


۲۔ دنیاں میں ہر چیز ہمیں کچھ نہ کچھ سبق د یتی ہے۔ خواہ اس کا لینے والا ہو یا نہ ہو۔


۳۔ہمیں چاہیے کہ اپنی کمیوں کو ڈھونڈھ  ڈھونڈھ کر درست کریں۔ایک دن کمیاں ہی نظر نہیں آئینگی۔


۴۔ کسی سے  صلاح لینا غلط نہیں ہے بلکہ اس صلاح پر غوروفکر کئے بغیر عمل کرنا گمراہی ہے۔ 


۵۔ گفتگو میں لفظِ میں کا استعمال کم کیا جائے تو عزّت ہے۔


۶۔ کسی چیز کو سیکھ لینا کمال نہیں ہے بلکہ اس چیز کو برقرار رکھنا کمال ہے۔


۷۔ جو شخص اپنے علم کا استعمال نہیں کرتا اس کی مثال بالکل اس آدمی کی طرح ہے جس کے پاس کوئی علم نہیں۔


۸۔ علم کا جتنا استعمال کیا جائے اتنا ہی چمکتا ہے۔جس طرح پیتل کو جتنا گھسا جائے اتنی ہی چمکتی ہے۔


۹۔تعلیم زندگی کی ضرورت ہے۔


۱۰۔ اپنی قسمت کا لقمہ اٹھاکر کھانا پڑتا ہے۔


۱۱۔ وہ لوگ عموماً عقل مند ہوتے ہیں جو احمق سےنظر آتے ہیں۔


۱۲۔ ہر کامیابی کے پیچھے کوئی نہ کوئی راز ہوتا ہے۔


۱۳۔ محنت کے مقابلہ میں حقمت سے زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔


۱۴۔ کامیاب ہونے کیلئے کڑی محنت، سچّی لگن، بھرپور ہمّت اور لگاتار کوششوں کی ضرورت پڑ تی ہے۔


۱۵۔ ایک عاشق اپنے معشوقہ سے جس قدر عشق کرتا ہے اگر اس قدر عشق وہ تعلیم سے کرنے لگےتو کوئی بھی مقابلہ یا امتحان ایسا نہیں ہوگا جس میں وہ کامیابی حاصل نہ   کرسکے۔


۱۶۔ احساسِ کمتری میں آدمی خود کو بیکار کر لیتا ہے۔


۱۷۔ عقل مند وہی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ کر تا رہتا ہے، کسی چیز کو کرنے کے لئے الگ 

سے وقت نہیں ملتا۔


۱۸۔ پہلے اپنے زمانۂ حال کے اعمال کو درست کرو، پھر موقع ملنے پر ماضی کی کمیوں کی اصلاح کرو اس 

طرح مستقبل خود بخود سنور جائے گا۔


۱۹۔ جو کچھ تم حاصل کرو اسے عمل میں لاؤ ورنہ اس کا حاصل کرنا وقت کو ضائع کرنا ہے۔


۲۰۔ جب آپ پخته اراده اور پوری دل جمعی کے ساتھ کسی کام کو انجام دینا شروع کرتے ہیں تو حالات 

دھیرے دھیرے خود آپ کے معافق ہو جاتا ہے۔


۲۱۔ ہر اگلا دن مستقبل ہوتا ہے۔اس لئے ہر اگلے دن کو اپنے گزرے ہوئے دن کے مقابلے  میں بہتر بناؤ۔


۲۲۔ تمہارے زندگی کے بہترین اوقات وہ ہیں جو عبادت یا علم حاصل کرنے میں صرف ہوں۔


۲۳۔ کوشش کرو کہ تمہارا جو بھی قدم اٹھے یا تو علم حاصل کرنے  کے لئے ہو یا عبادت کے لئے۔ 


۲۴۔ ہر کام کرنے سے پہلے خود سے ایک سوال پوچھو "کیوں" اس سے مقصد کا پتہ چلتا ہے۔


۲۵۔ چار حالتوں میں پڑھائی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے: تھکان، کمزوری، بیماری اور بےچینی کی حالت میں۔


۲۶۔ دیکھنا سوچنے کو جنم دیتا ہے اور سوچنا عمل کو۔


۲۷۔ جس شخص میں سیکھنے کی استعداد ختم ہو جاتی ہے وہ کسی کی بات نہیں سنتا۔


۲۸۔ تین چیزوں کو میں نے  دنیا میں سب سے اچھا پایا: علم ، عبادت اور محبت۔




Man works throughout his life for being accepted in the society but in the last hours of his life he wants God to accept him.

...by Rashid Richmind