ایک خواب


ایک سبق آموز  خواب

ایک روز میں اپنے بستر پر خوابِ گراں میں تھا اور یہ دیکھتا ہوں کہ میرا خالق و مالک میرا رزّاق مجھ سے راضی نہیں ہے۔ اور میں فکرِ معاش کی تلاش میں در بہ در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں ۔ لکین ہر جگہ ملازموں کی ایک لمبی قطار لگی ہے۔ ملازمت مِلنا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود یہ منظر رونما ہوا کہ جن سے اللّہ راضی ہے۔ وہ ایک ہی ہنر رکھنے کے باوجود بھی بڑی آسانی سے ملازمت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر مجھے بڑی حیرت ہوئی اور دل میں خیال آیاکہ جب رزّاق ہی رِزق دینے والا ہے اور مجھ سے خفا ہے تو دنیا کی تمام صلاحیتیں ہونے کے باوجود کچھ نہیں ہو سکتا ۔ تبھی میرے زبان سے بے ساختہ یہ نعرہ سر زد ہوا  

'' جب نہیں ہے اللّہ ساتھ تو کچھ نہیں لگتا ہاتھ''

اور جب میں خواب ِ گراں سے بیدار ہوا تو اپنے رب کے حضور استغفار کیا۔ مزید اپنے رب کو اپنے کاموں سے راضی کرنے کا پختہ ارادہ کیا ۔ اللّہ مجھے اور ساری امّت کو اسی پر مضبوتی سے جمے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


Want to read more?  hit the link





Blogs:

Man works throughout his life for being accepted in the society but in the last hours of his life he wants God to accept him.

...by Rashid Richmind